راولپنڈی ریجن ون ڈے کپ کے مزید دو میچزکل کھیلے جائیں گے

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری راولپنڈی ریجن ون ڈے کپ کے مزید دو میچزکل بدھ کو کھیلے جائیں گے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی گرین کا مقابلہ چکوال سے ہوگا جبکہ ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں راولپنڈی بلیو اور جہلم کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر شرکت کر رہی ہیں جن میں راولپنڈی بلیو، اٹک، راولپنڈی گرین، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:23:59