فیڈریشن کی لڑائی نے فٹبال کو پنپنے نہیں دیا ،ہاجرہ خان

منگل 6 دسمبر 2016 13:39

فیڈریشن کی لڑائی نے فٹبال کو پنپنے نہیں دیا ،ہاجرہ خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے کہاہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی آپس کی لڑائی نے ملک میں کھیل کو روکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفت گو میں ہاجرہ خان نے کہا کہ پی ایف ایف میں آپس کی لڑائی نے ملک میں فٹبال کی سرگرمی کو معطل کیا ہوا ہے، نہ قومی چمپئن شپ ہورہی ہے نہ ہی ملک سے باہر کوئی ایونٹ ہورہا ہے ۔ہاجرہ کے مطابق ساف چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں نے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے حصہ لینے کیلئے ساوتھ ایشین فیڈریشن سے رابطہ کیا تاہم پی ایف ایف نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :