پی ایس ایل ،گلوکارمومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر

منگل 6 دسمبر 2016 13:59

پی ایس ایل ،گلوکارمومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والی مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں، تعارفی ویڈیو میں کرکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنی سریلی آواز سے موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والی مومنہ مستحسن پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں۔

مومنہ مستحسن موسیقی کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے حوالے سے بھی کافی معلومات رکھتی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ تعارفی ویڈیو میں کرکٹ سے متعلق سوالوں کے درست جواب بھی دیتی رہیں۔مومنہ مستحسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے سفرکا آغاز پاکستان سپر لیگ چیمپئن کی کٹ پہن کر کیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :