برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

باسٹھ ممالک میں مشہور ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی مختصر فارمیٹ کی فٹبال ہوگی، سربراہ لیگ

منگل 6 دسمبر 2016 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے تعاون سے برطانیہ کی مشہور لیژر لیگ پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی جدید اور ٹی ٹوئنٹی طرز کی لائیڑر فٹبال لیگ کھیلی جائیگی، برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں ایک پٴْروقار تقریب کے دوران لائڑر لیگ کی رونمائی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لیوئس نے کہا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے یہ لیگ اہمیت کی حامل ہے۔

لائیڑر لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باسٹھ ممالک میں مشہور ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی مختصر فارمیٹ کی فٹبال ہوگی، پاکستان مینز اینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے کپتانوں کو لائیڑر لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فائیو، سکس، اور سیون اے سائیڈ فٹبال کیلئے پاکستان کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مستقبل میں عالمی ٹیموں سے مقابلہ کریگی۔۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 16:34:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :