لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے

منگل 6 دسمبر 2016 16:11

لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے

کینز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6دسمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کے مطابق 30سالہ لیگ سپنر آسٹریلیا الیون کے خلاف 8سے 10دسمبر تک شیڈول ڈے نائٹ میچ کے لیے جاری پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں 2د ن کا آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے ،زخمی لیگ سپنر کی سائیڈ میچ میں شرکت بھی مشکوک نظر آنے لگی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 16:11:07