بنگلادیش پریمیئر لیگ: ڈھاکا ڈائنا مائیٹس فائنل میں پہنچ گئی،راج شاہی کنگز نے ایلیمینیٹر میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی

بدھ 7 دسمبر 2016 13:27

بنگلادیش پریمیئر لیگ: ڈھاکا ڈائنا مائیٹس فائنل میں پہنچ گئی،راج شاہی کنگز نے ایلیمینیٹر میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی

چٹا کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائیٹس نے کھلنا ٹائٹینز کو 54 رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، راج شاہی کنگز نے ایلیمینیٹر میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ کھلنا ٹائٹینز اور راج شاہی کنگز کے درمیان میچ کی فاتح سے ہوگا، ڈھاکا ڈائنا مائیٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 140 رنز بنائے، کھلنا ٹائٹینز کی ٹیم صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔راج شاہی کنگز نے ایلیمینیٹر میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو شکست دی، چٹاگانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 142 رنز بنائے، راج شاہی کنگز نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:27:09