بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ مقامی رہنما جے للیتا کی موت کے بعد دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ چنائی میں 16 سے 20 دسمبر کے درمیان جائے گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:50

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چنائی میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کو مقامی رہنما جے للیتا کی موت کے بعد دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غورشروع کر دیا گیا واضح رہے کہ انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا پیر کی شب چنئی میں 68 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ چنائی میں 16 سے 20 دسمبر کے درمیان جائے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اجے شرائیک کے مطابق ہم چنائی کے لوگوں کے جذبات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں مقامی ایسوسی ایش کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیںبھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ملک کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

راجکوٹ میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والیدوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 246 رنز سے ہرایا تھا جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ بھی انڈیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 12:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :