زخمی لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) لیگ سپنر یاسر شاہ کی انجری کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ان کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نوجوان لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 17 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے یاد رہے کہ یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوکر وارم اپ میچ سے باہرہوگئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 13:39:51