ٹینس کے ٹاپ کھلاڑیوں نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کر دی

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:33

ٹینس کے ٹاپ کھلاڑیوں نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کر دی

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ٹینس کے ٹاپ مرد و خواتین کھلاڑیوں نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، آسٹریلین اوپن 16 سے 29 جنوری تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مردوں میں نویک جوکووچ اور خواتین میں اینجلیق کربر ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ ایونٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اینڈی مرے، اینجلیق کربر، راجر فیڈرر، سرینا ولیمز، وکٹوریہ آزارینکا سمیت ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، مردوں میں اینڈی مرے اور خواتین میں اینجلیق کربر ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 14:33:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :