- Home
- Sports
- News
- ایلسٹرکک بھارت کے خلاف 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز ..
ایلسٹرکک بھارت کے خلاف 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے
جمعرات 8 دسمبر 2016 15:16
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے بھارت کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، کک نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، کک نے بھارت کے خلاف 42 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کئے جس میں ان کی 6 شاندار سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس سے قبل رکی پونٹنگ، کلائیو لائیڈ، جاویدمیانداد، شیونارائن چندرپال اور مائیکل کلارک بھی بھارت کے خلاف دو ہزار ٹیسٹ رنز عبور کر چکے ہیں، پونٹنگ 2555رنز بنا کر پہلے، لائیڈ 2344 رنز کے ساتھ دوسرے، میانداد 2228 رنز بنا کر تیسرے، چندرپال 2171 رنز بنا کر چوتھے اور کلارک 2049 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی، ایونٹ (کل) سے شروع ہوگا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 کا افتتاح کردیا گیا