سری ناتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں بھارتی بائولر بن گئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:16

سری ناتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں بھارتی بائولر بن گئے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) روی چندرن ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں بھارتی بائولر بن گئے، ایشون نے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جوروٹ اور معین علی کو آئوٹ کر کے جاواگل سریناتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 236 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشون نے 43 میچز کی 79 اننگز میں زیادہ وکٹوں کی فہرست میں انہیں پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں، کیپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ہربھجن سنگھ 417 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، ظہیرخان 311 وکٹیں لیکر چوتھے، بیدی 266 وکٹیں لیکر پانچویں اور چندراسیکھر 242 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 15:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :