قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2016-17ء کا فائنل ہفتے کو واپڈا اور حبیب بینک کے درمیان کھیلا جائیگا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:10

قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2016-17ء کا فائنل ہفتے کو واپڈا اور حبیب بینک کے درمیان کھیلا جائیگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2016-17 کا فائنل ہفتے سے واپڈا اور حبیب بینک کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کے درمیان سپرایٹ مرحلے کا آخری میچ ڈرا ہو گیا تھا ،ْواپڈا نے پہلی اننگز میں برتری کی بدولت فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ،ْواپڈا اور حبیب بینک کے درمیان ٹرافی کا فائنل ہفتہ سے شروع ہو گا جو پانچ دن پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

نیاز سٹیڈیم، حیدر آباد میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز ایس ایس جی سی کی ٹیم نے واپڈا کی پہلی اننگز 353 رنز کے جواب میں 127 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم آخری روز 306 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور واپڈا کو 47 رنز کی برتری مل گئی، عادل امین 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد آصف اور وقاص مقصود نے 3، 3 وکٹیں لیں، واپڈا نے چوتھے اور آخری روز دن ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا کر مجموعی طور پر 183 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، سلمان بٹ نے 33 رنز بنائے، محمد عرفان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:10:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :