پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2024 13:43

پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 27 اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی جانے والی پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کردیا جائے گا اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 13:43:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :