سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کا طیارہ حادثہ میں جان بحق ہونے والے افراد کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) سابق عالمی چمپئن سکواش جان شیر خان، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد نے جنید جمشید سمیت طیارہ حادثہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:10:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :