کینیا کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ کیلوین کپٹم کارحادثے میں جاں بحق

پیر 12 فروری 2024 20:14

کینیا کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ کیلوین کپٹم کارحادثے میں جاں بحق
نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) کینیا کے ایتھلیٹ، میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلوین کپٹم اور ان کے کوچ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 سالہ کیلوین کپٹم اور روانڈا سے تعلق رکھنے والے ان کے کوچ گرویس ہاکیزیمانا کی گاڑی کو رات 11 بجے مغربی کینیا میں حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق کیلوین کپٹم گاڑی چلا رہے تھے جو تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی، حادثہ میں کیلوین اور ان کے کوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ کیلوین کپٹم پہلے ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے دو گھنٹے ایک منٹ تک دوڑ لگا کر میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 20:14:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :