جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے مصر کو 4-0 سے ہرا دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 15:55

لکھنئو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے مصر کو 4-0 سے ہرا دیا، ارجنٹائن اور آسٹریا کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھارت کے شہر لکھنئو میں جاری ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بیلجیئم نے مصر کو آئوٹ کلاس کر دیا اور 4-0 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی طرف سے فلپ سمار، ہینری ریس، الیگزینڈر وان اور ایلیکس لیمیئر نے گول سکور کئے۔ ارجنٹائن اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 15:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :