دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے

بدھ 24 اپریل 2024 21:16

دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان کے دو بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔دوحہ میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 14 سالہ عبداللہ زمان کوارٹر فائنل میں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی 8 سالہ ریان زمان انڈر 11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عبداللہ زمان امریکی کھلاڑی اویک گھوش کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔

ان کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ چھ اور گیارہ چھ رہا۔انڈر11 کیٹگری میں ریان زمان نے کوارٹر فائنل میں مصر کے پلیئر کو 1-3 گیمز سے شکست دی۔ریان زمان کی کامیابی کا اسکور نو گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ چھ اور گیارہ نو رہا۔ دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 21:16:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :