یاسر شاہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، امید ہے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں حصہ لیں گی: ترجمان پی سی بی

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:32

یاسر شاہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، امید ہے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں حصہ لیں گی: ترجمان پی سی بی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) لیگ سپنر یاسر شاہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکار، وارم اپ میچ سے باہر ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے لیگ سپنر یاسر شاہ کا کینز میں میڈیکل چیک اپ کیا اور ان کے مطابق یاسر شاہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یاسر شاہ برسبین ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :