آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈوارنرنے سنچریوں کا ریکارڈمزید بہتربنالیا

ڈیوڈوارنر2016 میں سنچریوں کی تعداد7کرلی ،جوکسی آسٹریلوی بلے بازکی ایک سال میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:34

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈوارنرنے سنچریوں کا ریکارڈمزید بہتربنالیا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)آسٹریلیاکے اوپنر ڈیوڈوارنرنے نیوزی لینڈکے خلاف ملبورن میں کھیلے گئیتیسرے ون ڈے میچ میں 13چوکوں اور چار چھکوں سے مزین 156رنزکی اننگزکھیل کر ایک سال میں زیادہ سنچریوں کا اپنا آسٹریلوی ریکارڈ مزید بہتر بنالیاہے۔واضح رہے کہ ڈیوڈوارنر2016 میں 156رنزکی حالیہ اننگزکو ملاکراپنی سنچریوں کی تعداد7 کرلی ہے جو کسی بھی آسٹریلوی بلے بازکی ایک سال میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں ۔

اس سے قبل ایک سال میں کسی آسٹریلوی بلے بازکی جانب سے بنائی گئی زیادہ سے زیادہ سنچریوں کی تعداد پانچ تھی جو رکی پونٹنگ نے 2003 اور 2007 اور میتھیوہیڈن نے 2007 میں اسکورکی تھیں۔واضح رہے کہ اب عالمی کرکٹ میں صرف ایک ہی بلے بازسچن ٹنڈولکر کو ایک سال میں ڈیوڈوارنر سے زائد سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 1998 کے بارہ مہینوں میں9 سنچریاں اسکورکی تھیں جبکہ ساروگنگولی نی2000 میں ڈیوڈوارنرکے عین برابرسات سنچریاں بنائی تھیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ 2016 میں ڈیوڈوارنرکی سات سنچریوں کے بعد کوئی اور بلے باز تین سے زائد سنچریاں اسکورنہیں کرسکاہے۔واضح رہے کہ 2016 کے دوران محض 23اننگزمیں سات سنچریاں اسکورکرنے سے قبل ڈیوڈوارنرنے اپنی چار سنچریاں 63اننگز کھیل کر بنائی تھیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 18:34:44