پہلی سرینا ہوٹل ایشین ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) پہلی سرینا ہوٹل ایشین ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں پیر سے دلاور عباس پی ٹی ایف سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کے علاوہ بھارت اور ازبکستان کے کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 5ہزار ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ دو ہزار ڈا لرز کھلاڑیوں کی سفری اخراجات کیلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اور ازبک کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اطلاع دی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک ویزے کیلئے اپلائی نہیں کیا ۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 10:59:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :