اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے مزید چار میچزکل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے مزید چار میچز کل اتوار کو کھیلے جائیں گے، ٹی اینڈٹی گرائونڈ میں پہلا میچ اسلام آباد اکیڈمی اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں ہماکلب اور قائد اعظم کلب کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پہلے میچ میں پاک سپورٹنگ کلب اور مہران کلب کی ٹیموں کے درمیان ٹکرائو ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں فالکن کلب اور راوی کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ کے میچز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے جا رہے ہیں لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میںمہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 10:59:54