ٹنڈولکر کا ریکارڈ پاش پاش، کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالے تیسرے بھارتی پلیئر بن گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:28

ٹنڈولکر کا ریکارڈ پاش پاش، کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالے تیسرے بھارتی پلیئر بن گئے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) سٹار بلے باز ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے تیسرے بھارتی پلیئر بن گئے، کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹنڈولکر نے 7 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

کوہلی نے بحیثیت کپتان 8 سنچریاں بنا کر تیسرے بھارتی پلیئر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، بھارت کی جانب سے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سنیل گواسکر کو حاصل ہے جنہوں نے 11 سنچریاں بنا رکھی ہیں، محمد اظہرالدین 9 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوہلی نے کیریئر کے 4 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، وہ ملک کی طرف سے 4 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے 14ویں بھارتی بلے باز ہیں، انہوں نے 52 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا، کوہلی نے کیریئر کی 15ویں سنچری داغ کر نویں بھارتی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا، بھارت کی جانب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے کا اعزاز ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 51 سنچریاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 15:28:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :