کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتداہے ، مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دبائو بڑھانا نہیں چاہتے، آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کے لئے یونس خان کو رنز بنانا ہوں گے، کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں، محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتداہے ، مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دبائو بڑھانا نہیں چاہتے، آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کے لئے یونس خان کو رنز بنانا ہوں گے، کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں، محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتداہے ، مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دبائو بڑھانا نہیں چاہتے، آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کے لئے یونس خان کو رنز بنانا ہوں گے، کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں، محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہانضمام الحق کاکہناتھاکہ آسٹریلیا کی سیریز سے پہلے نہیں بتا سکتا کہ یہ مصباح کی آخری سیریزہے یا نہیں۔ انضمام الحق نے کہاکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا فیصلہ خود مصباح الحق کو کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کے لئے یونس خان کو رنز بنانا ہوں گے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح کیاکہ کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں۔

انھوں نے بتایاکہ کامران اکمل کی پرفارمنس پر نظر ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں،5سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کامیابی پاکستان کی اچھی ابتداہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کی بڑی وجہ پریکٹس میچ نہ ملنا تھا۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 18:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :