ممبئی ٹیسٹ،بھارت کا انگلینڈ کو بھرپور جواب،پہلی اننگز میں7وکٹوں پر451رنز بنا لئے،51رنز کی برتری حاصل

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کے ناقابل شکست147رنز،مرلی وجے 136رنز بنا کر آئوٹ انگلینڈ کی جانب سے معین علی ،عادل رشید اور جوئے روٹ نے 2,2جبکہ جیک بال نے ایک وکٹ حاصل کی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:08

ممبئی ٹیسٹ،بھارت کا انگلینڈ کو بھرپور جواب،پہلی اننگز میں7وکٹوں پر451رنز بنا لئے،51رنز کی برتری حاصل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری چوتھے ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے انگلش ٹیم کی پہلی اننگز 400رنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 147رنز کے عوض 451رنز بنا کر پہلی اننگز میں 51رنز کی برتری حاصل کرلی،بھارت کی جانب سے مرلی وجے 136،پجارا47،جدیجہ25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی147 اور جینت یادیو 30رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،انگلینڈ کی جانب سے معین علی ،عادل رشید اور جوئے روٹ نے 2,2جبکہ جیک بال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ممبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنے دوسرے دن کے سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 146رنز اننگز کاآغاز کیا تو بھارت کی دوسری وکٹ بغیر کسی اضافے کے گر گئی ،بھارت کی تیسری وکٹ 262 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مرلی وجے 136رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے انگلش ٹیم کی پہلی اننگز 400رنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 147رنز کے عوض 451رنز بنا کر پہلی اننگز میں 51رنز کی برتری حاصل کرلی،بھارت کی جانب سے مرلی وجے 136،پجارا47،جدیجہ25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی147 اور جینت یادیو 30رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،انگلینڈ کی جانب سے معین علی ،عادل رشید اور جوئے روٹ نے 2,2جبکہ جیک بال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(خ م)
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 18:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :