چین میں فٹبال کی ترقی کیلئے 780ملین یوآن مختص

نوجوانوں کی تربیت کیلئے 18ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے

بدھ 18 جنوری 2017 14:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) چینی فٹبال اتھارٹی کو آئندہ سال اس مقبول کھیل کو ترقی دینے کیلئے حکومت کی طرف سے 780ملین یوآن حاصل ہوں گے ، چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے پہلی بار اپنا بجٹ عوام کے سامنے پیش کیا ہے ،چینی فٹبال ایسوسی ایشن کی 2016ء کی رپورٹ کے مطابق جو چین کے مرکزی صوبے ووہان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جاری کی گئی بتایاگیا ہے کہ ملک میں فٹبال کی ترقی کیلئے 780ملین یوآن (114ملین امریکی ڈالر ) خرچ کئے جائیں گے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت دو فیصد زیادہ ہیں جبکہ اخراجات کا اندازہ 45فیصد زیادہ لگایا گیا ہے ،اس بجٹ میںسے ملک کی تمام قومی ٹیمیں اپنے حصے کا 186ملین (27ملین ڈامریکی ڈالر ) حا صل کریں گی جبکہ اضافی طورپر نوجوانوں کی تربیت کیلئے 18ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 18/01/2017 - 14:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :