اعصام الحق فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:52

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، اعصام اور جرگن ملزر نے پہلے رائونڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں اعصام الحق نے اپنے آسٹرین جوڑی دار جرگن ملزر کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاوک اور الیگزینڈر کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

اعصام اور ملزر دوسرے رائونڈ امریکہ کے برائن بیکر اور ان کے کروشین جوڑی دار نیکولا کے مدمقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:52:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :