بھارت اپنی سرزمین پر انگلینڈ کے خلاف مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز میں فتح یاب

جمعہ 20 جنوری 2017 11:08

کٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارت نے اپنی سرزمین پر انگلینڈ کے خلاف مسلسل پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے آخری بار بھارتی سرزمین پر 1984-85ء میں میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان بھارتی سرزمین پر مجموعی طور پر پانچ ون ڈے سیریز کھیلی گئیں اور تمام میں میزبان ٹیم کامیاب رہی۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:08:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :