انگینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرئونگا، یوراج سنگھ

جمعہ 20 جنوری 2017 11:13

کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

مایہ ناز آل رائونڈر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کیلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:13:53