آسٹریلیا اوپن :سرینا ولیمز کی تیسرے رائونڈ تک رسائی

اہم میچ میں امریکی کھلاڑی نے چیک ریپبلک کی لوسی سفارووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:42

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے کے اہم میچ میں امریکی سٹار سرینا ولیمز کا مقابلہ چیک ریپبلک کی لوسی سفارووا کیساتھ ہوا۔ امریکی کھلاڑی نے ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی زبردست پرفارمنس دی اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے با آسانی کامیابی حاصل کی ، دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور انہیں چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:42:29