اظہر علی کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر ، چوتھے ون ڈے میں کپتانی کریں گے،پی سی بی

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:59

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔ پی سی بی نے اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پا س ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل اتوار آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

یا درہے اظہر علی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو ئے تھے جس کے بعد وہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ ان کی جگہ محمدحفیظ کو قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی دی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 12:59:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :