یووراج سنگھ کو ایک روزہ کرکٹ میں مارک وا اور اتاپتو کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 7 اور 36 رنز کی ضرورت

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:38

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر یووراج سنگھ کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں مارک وا اور مارون اتاپتو کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 7 اور 36 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا نے 8500 جبکہ سابق سری لنکن بلے باز اتاپتو نے 8529 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ یووراج سنگھ نے 295 میچز میں 8494 رنز بنا رکھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) اتوار کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول آخری ون ڈے میں مارک وا اور اتاپتو کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

یووراج نے 14 سنچریاں اور 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ اگر یووراج سنگھ انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں مارک وا اور اتاپتو کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 21ویں بلے باز بن جائیں گے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 16:38:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :