ریجنل ون ڈے کپ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے مابین سیمی فائنل (آج) کھیلا جائے گا

اتوار 22 جنوری 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ریجنل ون ڈے کپ کا پہلا سیمی فائنل (آج) پیرکو اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل ون ڈے کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) منگل کو کراچی بلیوز اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 27 جنوری کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 11:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :