بگ بیش لیگ، پہلا سیمی فائنل (کل) پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا

اتوار 22 جنوری 2017 11:10

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) چھٹی بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل (کل) منگل کو پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ 25 جنوری کو دوسرے سیمی فائنل میں برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں برسبین میں مدمقابل ہوں گی جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 28 جنوری کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 11:10:08