محمد آصف میرے کیریئر کا مشکل ترین باؤلر تھا:کیون پیٹرسن

اتوار 22 جنوری 2017 13:22

محمد آصف میرے کیریئر کا مشکل ترین باؤلر تھا:کیون پیٹرسن

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری۔2017ء )سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد آصف کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا ۔ ایک انٹر ویو میں 36سالہ کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ محمد آصف ایک ایسا باؤلر تھا جو گیند دونوں جانب سوئنگ کرنے کی ایک جیسی صلاحیت رکھتا تھا ۔

(جاری ہے)

میزبان نے جب پیٹرسن سے پوچھا کہ انہیں لگا کہ وہ مچل جونسن کا نام لیں گے تو کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ نہیں ، محمد آصف کے پاس ایک ایسی خداداد صلاحیت تھی جو جونسن کے پاس نہیں تھی ، میں اگر بہترین فارم میں محمد آصف کا سامنا کروں تو سیریز کے بعد میری فارم چلی جاتی تھی اور اگر میری فارم ویسے ہی خراب جارہی ہو تو اس کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد مجھے اپنی خراب فارم کا بخوبی احساس ہوجاتا تھا۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 13:22:48