ملتان،تعلیمی بورڈ ریس مقابلے ، ناقص گرائونڈ اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کئی خواتین کھلاڑی بیہوش

پیر 23 جنوری 2017 18:22

ملتان،تعلیمی بورڈ ریس مقابلے ، ناقص گرائونڈ اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کئی خواتین کھلاڑی بیہوش

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) ملتان کے تعلیمی بورڈ میں 500 میٹر کی ریس کے دوران مناسب ٹریک نہ ہونے پر کئی خواتین کھلاڑی گر کر بیہوش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

فنڈز کی فراہمی کے باوجود بورڈ انتظامیہ ایونٹ سے قبل گرائونڈ کی صورتحال بہتر نہ کر سکی جس کی وجہ سے 500 میٹر کی دوڑ کے دوران کئی خواتین کھلاڑی پاوں میں کانٹے اور پتھر لگنے سے گر کر بیہوش ہو گئیں ۔ شرکا کو طبی امداد کے لیے ریسکیو سروس بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ اس موقع پر طالبات نے سہولیات کے فقدان اور مناسب انتظامات نہ کرنے پر بورڈ انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تاہم بورڈ انتظامیہ کا موقف تھا کہ مختصر وقت میں مختلف گیمز کا انعقاد کرایا جس میں کھلاڑیوں کو مسائل درپیش آنے پر معذرت خواہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:22:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :