بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریزی کیلئے کشمیری آل رائونڈر پرویز رسول کو ٹیم میں شامل کرلیا

ایشون کو آرام دیا گیا ،ْپرویز رسول کو 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا

پیر 23 جنوری 2017 20:11

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریزی کیلئے کشمیری آل رائونڈر پرویز رسول کو ٹیم میں شامل کرلیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر پرویز رسول کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے جبکہ ایشون کو آرام دیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تجربہ کار آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کو آرام کا موقع دیتے ہوئے ان کی جگہ پرویز رسول کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں پیدا ہونے والے پرویز رسول ڈومیسٹک کرکٹ میں جموں اینڈ کشمیرٹیم کی قیادت کرتے ہیں اور بھارتی اے ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔پرویز رسول کو 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا اور شیربنگلہ اسٹیڈیم میں انھوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اب انھیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں موقع دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز نے اپنے ابتدائی میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں ،ْ بیٹنگ میں ان کا نمبر نہیں آیا تھا۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعرات کو کانپور میں ہوگا۔ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ویرات کوہلی (کپتان)، مہندراسنگھ دھونی، لوکیش راہل، مندیپ سنگھ، یوراج سنگھ، سریش رائنا، ریشابھ پینٹ، ہرڈیک پانڈیا، امیت مشرا، پرویز رسول، یوزویندرا چاہل، منیش پانڈے، جسپریت بمرا، بھونیشور کمار اور اشیش نہراشامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 20:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :