بھارت انگلینڈ ون ڈے سیریز :دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے رنز کے انبار لگائے ، مجموعی طور پر سیریز میں دو ہزار 90 رنز بنا کر کسی بھی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

پیر 23 جنوری 2017 21:27

بھارت انگلینڈ ون ڈے سیریز :دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے رنز کے انبار لگائے اور مجموعی طور پر سیریز میں دو ہزار 90 رنز بنا کر کسی بھی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

اس سے قبل کبھی بھی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ہزار سے زائد رنز نہیں بنے اور سب سے زیادہ ایک ہزار 892 رنز 2007 میں افریقہ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان سیریز میں بنے تھے۔دو انٹرنیشنل ٹیموں کے مابین سیریز کی بات کی جائے تو 10-2009 میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز میں 1884 رنز بنے تھے۔

(جاری ہے)

اس سیریز کے تین میچوں کی تمام چھ اننگز میں 300 سے زائد رنز بنے اور یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تمام اننگز میں 300 سے زائد رنز بنے ہوں۔

اس میچ میں ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی نے 55 رنز کی اننگز کے دوران بطور کپتان ایک ہزار رنز مکمل کر لیے اور انہوں نے یہ کارنامہ صرف 17 اننگز میں انجام دیا۔اس سے قبل کوئی بھی صرف اننگز میں یہ ریکارڈ نہ بنا سکا، اے بی ڈی ویلیئرز نے 18 اننگز میں بطور کپتان ایک ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 21:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :