پاکستانی خواتین رگبی کی ٹیم نے لاؤس میں ہونے والے ٹورنامنٹ ایشین ویمنز رگبی سیونز میں کامیابی حاصل کرلی

منگل 21 فروری 2017 12:31

پاکستانی خواتین رگبی کی ٹیم نے لاؤس میں ہونے والے ٹورنامنٹ ایشین ویمنز رگبی سیونز میں کامیابی حاصل کرلی
لاؤس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستانی خواتین کی رگبی ٹیم نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں لاؤس میں ہونے والے ٹورنامنٹ ایشین ویمنز رگبی سیونز میں ایک کامیابی حاصل کرکے عالمی رگبی میں شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے امکانات روشن کردیے ہیں۔پاکستانی کھلاڑی مہرو خان نے کہا کہ نے بتایا کہ یہ ہرکسی کیلئے ایک بڑی بات ہے کہ خواتین رگبی کھیل رہی ہیں اور ہمیں سامنے آکر اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔

فائزہ محمد مرزا نے کہا کہ پاکستان میں رگبی جیسے کھیل کو اپنانا اسی طرح ہے جیسے معاشرے کے خول سے باہر نکل آتے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم یہاں پر ہیں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم تبدیلی لارہے ہیں ہم وہ ہیں جو دوسری لڑکیوں کیلئے مثال بننے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایشین ویمنز رگبی سیونز میں صرف ایک جیت کے ساتھ نیپال سے آگے تھی جبکہ سات ملکی ٹونامنٹ میں جنوبی کوریا، بھارت، ملائیشیا، فلپائن اور میزبان لاؤس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

قومی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں بھارت سے 0-5 کے اسکور سے شکست ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان رگبی نے تین سال قبل ورلڈ رگبی کے تعاون سے شروع ہونے والے پروگرام کے تحت ملک میں اب تک 50 سے زائد کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے جن میں سے ایک تہائی تعداد خواتین یا لڑکیوں کی ۔پاکستانی ٹیم کے کوچ شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں خواتین رگبی کے بہترین ماحول کی تشکیل کیلئے سنجیدہ ہیں اور ہمارا مختلف اداروں سے معاہدہ ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :