13واں ویسٹ ایشیاء بیس کپ 25 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 21 فروری 2017 13:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) 13 واں ویسٹ ایشیاء بیس کپ 25 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گرائونڈ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، افغانستان اور عراق شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ یکم مارچ تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 13:11:55