Aik Khwab - Article No. 2265

Aik Khwab

ایک خواب۔۔۔تحریر: حفصہ انور - تحریر نمبر 2265

مجھے لگتا ہے کے جب تک کوئی احساس آپ کی ذات تک محدود رہتا ہے آپ کی سوچ کو مختلف رنگ دیتا ہے وہ تکلیف دہ نہیں ہوتا پر جب دوسروں کے ہاتوں اپنی خواہش کو ٹوٹتا دیکھو تو صبر مشکل بن جاتا۔۔۔کیا خواب دیکھنا برا ہے۔۔۔؟؟؟

جمعہ 21 فروری 2020

آج یونیورسٹی سے گھر آئی تو طبعیت کچھ بوجھل سی تھی تو سوچا اپنے خیالات کو قلم بند کر دیا جائے۔۔۔ ایک خواب جس کا خیال میری خوشی کی وجہ میرے خیالات میرے تصورات کاحصہ۔۔۔۔جب غم میری سوچنے کی حس چھین لیں جب ہر طرف اندھیرا محسوس ہونے لگے جیسے کچھ نہیں رہا میرے پاس۔۔۔تب ایک خواب جو روشنی کی طرح ہو جو کچھ پل کے لئے آپ کی زندگی کو دوبارہ جینے کے قابل بنا دے آپ کو ایک نئی امید ایک نیا راستہ دیکھا دے آپ کے ہر مشکل وقت، غمگین لمحہ کو ایک جذبے میں ایک نئی سوچ میں ایک نئی راہ میں بدل دے۔
۔۔ ایسا خواب جس کی تعبیر ممکن نہیں لیکن ساتھ ہر پل کا ہو۔ ایک نئی سوچ کی طرف موڑنے والا جب کوئی ساتھ نہیں تو آپ کے ساتھ ایک امید کی طرح بندھا رہے۔ ایسے خواب جب کسی کی بات کا موضوع بن جائیں ایک پل کے لئے آپ کو چونکا دیا جائے۔

(جاری ہے)

خواب آپکا اور موضوع بنے کسی اور کا۔۔۔اچانک سے اسکا ذکر ہی نہ ہو بلکے تعبیر بھی ممکن لگے اور خوشی آنسو۔ بے چینی مسکراہٹ سب ایک ہی پل میں تھم جائیں۔

۔وہ ایک لمحہ زندگی سے پیارا لگے یقین بھی مشکل ہو دل بار بار جیت کی تکمیل کی تسلی باندھ رہا ہو اور دماغ مسلسل نا ممکن کی آوازیں دے رہا ہو۔۔۔اور یقین اس پر بھی ہو کے خواب کی تکمیل کسی اور کے ساتھ کے باوجود بھی نہ ممکن ہے پر دل نئی امیدیں باندھنے میں لگ جائے۔ ایک خواب ہزاروں خواہشوں میں بدلنے لگے اور نا ممکن کا احساس بھی مسلسل حاوی ہو رہا ہو اور آخر میں دل ٹوٹ جائے۔
۔ نا تکمیل نا تعبیر۔۔۔تکمیل تو پہلے بھی ممکن نا تھی پھر کسی کے ساتھ سے امید کیوں جاگی۔۔نا ممکن کا احساس جب ساتھ تھا تو کیا کسی کے ذکر کا حصہ بننا ضروری تھا۔۔۔پھر یہ پل کیوں تکلیف دہ ہیں جب ٹوٹنا طے تھا۔۔مجھے لگتا ہے کے جب تک کوئی احساس آپ کی ذات تک محدود رہتا ہے آپ کی سوچ کو مختلف رنگ دیتا ہے وہ تکلیف دہ نہیں ہوتا پر جب دوسروں کے ہاتوں اپنی خواہش کو ٹوٹتا دیکھو تو صبر مشکل بن جاتا۔
۔۔ کیا خواب دیکھنا برا ہے۔۔۔؟؟؟ اچھی خواہش تو ایک وجہ ہوتی ہماری محنت کی۔۔۔ہمیں کام کرنے کا حوصلہ دینے والی ۔۔۔ہر روز ایک نئی امید ایک نئی سوچ سے ہمکنار کرنے والی۔۔ایک نیا جذبہ ابھارنے والی۔۔۔پھر نا ممکن ہونے پر آپ سے سارے حوصلے کیوں چھین لیتی نا شکرا بنا دیتی لگتا جیسے کبھی کچھ ملا ہی نا ہو ایک خواہش کا مر جانا باقیوں کو اہمیت کو کیوں کم کر دیتی۔۔۔پیچھے دیکھو تو کروڑوں نعمتیں ہزاروں رحمتیں بے تحاشا خوشیاں لیکن ایک کا مر جانا باقی سب کا ہونا نا ہونا ایک جیسا کیوں بنا دیتا۔۔۔؟؟

Browse More Urdu Literature Articles