Main Thak Chuki Hun - Article No. 2285

Main Thak Chuki Hun

میں تھک چکی ہوں - تحریر نمبر 2285

میں تھک ہار کر روتے ہوۓ اٹھی کانپتے ہاتوں سے قرآن پاک کھولا صورت فاتحہ کی تلاوت کرنے لگی۔ سورة فاتحہ بھی واقعی حیران کن ہے ﯾﮧ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻋﺮﺵ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﻻ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ …

Shafaq Kazmi شفق کاظمی جمعرات 19 مارچ 2020

میں نے اللّه تعالیٰ سے عرض کیا یا اللّه میں بہت اکیلی ہوں بہت تنہا ہوں میرا کوئی نہیں ہے۔ اللّه تعالیٰ نے فرمایا قَالَ لَا تَخَافَآ‌ اِنَّنِىۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى ‏ ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور دیکھتا ہوں میں نے اللّه تعالیٰ سے کہا لیکن یا اللّه میں جس سے محبت کرتی ہوں وہی مجھے چھوڑ جاتا ہے۔ اللّه تعالیٰ نے فرمایا وَمَا الْحَيَاةُ الـدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ اور یہ دنیا کی زندگی سوائے فریب کے اور کچھ بھی نہیں میں نے کہا یا اللّه سب زیادتی کرتے ہیں دھوکہ دیتے ہیں میں تھک چکی ہوں۔
اللّه نے فرمایا اِنَّ اللّـٰهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ بے شک اللّه زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ میں نے کہا یا اللّه لوگوں کی زیادتی سہہ سہہ کے اب تو میں بہت مایوس ہو چکی ہوں۔

(جاری ہے)

۔۔ اللّه تعالیٰ نے فرمایا لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ اللّه کی رحمت سے مایوس نہ ہونا میں نے کہا لیکن یا اللّه بہت تکلیفیں ہیں اب برداشت نہیں ہوتیں جواب آیا لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا اللّه تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا پھر مجھے سمجھ آیا۔

۔۔لوگوں کے پیچھے بھاگنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔میں نے خود سے سوال کیا ؟ میں کہا آگئی ہوں شفق ؟ لوگوں کے پیچھے بھاگ بھاگ کر میں راستہ بھٹک گئی ہوں۔۔میں ہر ایک کے ساتھ مخلص تھی مگر لوگوں نے میرے مطلق غلط سوچ رکھی۔۔پھر مجھے خدا کا فرمان یاد آیا وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ اور اللّه تو دلوں کے راز تک جانتا ہے۔۔ میں تھک ہار کر روتے ہوۓ اٹھی کانپتے ہاتوں سے قرآن پاک کھولا صورت فاتحہ کی تلاوت کرنے لگی۔
سورة فاتحہ بھی واقعی حیران کن ہے ﯾﮧ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻋﺮﺵ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﻻ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ … *ﮨﻤﯿﮟ ﻋﺪﻡ ﺳﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻻ , ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻﮐﻮﻥ ﺍﻟﻠﮧ ___ ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﮧ !* *ﭘﮭﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﭘﺎﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ __ ﺭَﺏِّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴﻦَ* *ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﮭﺎﻣﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻼﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ __ ’’ ﺍَﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦ … ‘‘* *ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺳﮩﺎﺭﮮ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ’’ ﺍَﻟﺮَّﺣِﯿْﻢ ‘‘…* *ﮨﻤﯿﮟ ﺩﺍﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ’’ ﻣَﺎﻟِﮏِ ﯾَﻮْﻡِ ﺍﻟﺪِّﯾْﻦ ‘‘…* *ﺟﺐ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﮔﻠﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻮ ﺑﺲ ﭘﮭﺮ ﮨﻢ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ __ ﺍِﯾَّﺎﮎَ ﻧَﻌْﺒُﺪُ …* *ﺟﺐ ﻏﻼﻣﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺏ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮭﯽ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﮭﮑﯿﮟ ﮔﮯ ’’ ﻭَﺍِﯾَّﺎﮎَ ﻧَﺴْﺘَﻌِﯿْﻦ ‘‘…* *ﻣﺎﻧﮕﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﻮ … ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮨﯽ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ … ﻭﮦ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺟﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺁﭖ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ _____ ﺍِﮬْﺪِﻧَﺎ ﺍﻟﺼِّﺮَﺍﻁَ ﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻘِﯿْﻢَ* *ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻧﻌﺎﻡ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﺩﮮ ___ ﺻِﺮَﺍﻁَ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ ﺃَﻧْﻌَﻤْﺖَ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ* *ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﮔﻤﺮﺍﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﻀﺐ ﺳﮯ محفوظ رکھ ____ ﻏَﻴْﺮِ ﺍﻟْﻤَﻐْﻀُﻮﺏِ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ ﻭَﻟَﺎ ﺍﻟﻀَّﺎﻟِّﻴﻦَ ﴿۷﴾* *ﺁﻣﯿﻦ ﯾﺎ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ*

Browse More Urdu Literature Articles