
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس،عدالت میں بے گناہی کی درخواست دائر۔۔۔ عدالت کا طبی اور نفسیاتی معائنہ کا حکم ،اگلی سماعت17دسمبر کوہوگی
بدھ 24 ستمبر 2008 11:57
(جاری ہے)
ان معائنوں کے نتائج آنے پر 17دسمبر کو اگلی پیشی ہوگی۔ اس میں اگر ڈاکٹر صدیقی کو ذہنی طور پر صحت مند پایا گیا تو اگلے سال نو مارچ کو ان پر مقدمے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ پچھلی پیشی میں وکیل صفائی نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کا ذہنی معائنہ کرایا جائے کیونکہ وہ اس قابل نہیں کہ ان پر یہ مقدمہ چلایا جائے۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ذہنی حالت کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ وہ قید خانے کے ذہنی ماہرین کی طرف سے کسی بھی قسم کے معائنے کے لیے تیار نہیں۔ جبکہ وکیل صفائی الزبتھ فنک کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے رویہ اور جیل کے میڈیکل سٹاف کی رپورٹوں سے ظاہر ہے کہ وہ ’سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔‘انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ڈاکٹر عافیہ کو صرف معائنے ہی نہیں بلکہ فوری علاج کی بھی ضرورت ہے، اس لیے انہیں جیل سے نکال کر ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں ان کا علاج بھی ممکن ہو اور وہ اپنے وکلا اور خاندان والوں سے بھی مل سکیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی وکیل الزبیتھ فنک نے عدالت کو بتایا کہ ان کو موکل عافیہ صدیقی جیل سے آتے جاتے جسمانی تلاشی کے وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں- استغاثہ کے مطابق، عافیہ صدیقی جیل میں اپنے سیل میں ایک طرف کمبل لیے ہوئے بیٹھی ہیں اور مسلسل اپنے طبی یا نفسیاتی معائنے سے انکار کر رہی ہیں۔ عافیہ صدیقی کی وکیل نے استغاثہ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا اور عدالت سے درخواست کی کہ عافیہ صدیقی کا علاج کروایا جائے- وکیل نے طبی اور نفسیاتی معائنے کیلیے نیویارک کے ایلمرسٹ ہسپتال کا نام تحویز کیا۔گزشتہ روز سابقہ تاریخوں کی نسبت کم لوگ عافیہ صدیقی کیخلاف مقدمے کی کارروائی سننے کے لیے عدالت میں موجود تھے۔عافیہ صدیقی کیخلاف مقدمے کی سماعت کی اس تاریخ کو کوریج کے لیے فقط دو پاکستانی صحافی موجود تھے جسکی وجہ دوران ہفتہ ان کی آصف زرداری کے دورے میں مصروفیت بتائی جاتی ہے- جبکہ عدالت کی عمارت کے سامنے پاکستانیوں کے گروپ عافیہ صدیقی کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے تھے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.