آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، پولیس کلنگز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات طلب
پولیس کلنگز میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ ٹریفک اہلکاروں کو ناصرف ریفریشر کورسز کرائے جائیں بلکہ انہیں دوران فرائض حفاظت خوداختیاری اقدامات کے تحت پستول فراہم کئے جائیں، شہریوں کے لیئے روڈ سیفٹی اور ایجوکیشن کے حوالے سے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا جائے اور اس ضمن میں تمام اسکولز کالجز اور جامعات سے باقاعدہ آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جائے، آئی جی کی ہدایت
جمعرات 28 جون 2018 19:53
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے اجلاس کو پرزور احکامات دیئے کہ پولیس کلنگز اور ایسے تمام کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے باقاعدہ کاؤنٹر حکمت عملی اور پالیسی گائیڈ لائن ترتیب دیکر پولیس کے تمام اضلاع کو ارسال کی جائے تاکہ کاؤنٹر حکمت عملی اور پالیسی گائیڈ لائن کی روشنی میں پولیس کلنگز جیسے واقعات کا ناصرف سدباب بلکہ ملوث ملزمان کی فوری گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں کو ناصرف ریفریشر کورسز کرائے جائیں بلکہ انہیں دوران فرائض حفاظت خوداختیاری اقدامات کے تحت باقاعدہ چھوٹا اسلحہ/ پستول بھی آلاٹ کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیئے روڈ سیفٹی اور ایجوکیشن کے حوالے سے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا جائے اور اس ضمن میں تمام اسکولز کالجز اور جامعات سے باقاعدہ آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر میں درپیش پارکنگ سڑکوں کی خستہ حالی تجاوزات سیوریج نظام سمیت ٹریفک چالان پر جرمانہ وصولی جیسے ایشوز کے حل کے لیئے متعلقہ اداروں سے رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران انہوں نے کراچی کے ہر ضلع میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ اس حوالے سے جملہ امور کا آغاز جلد سے جلد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء سے قبل ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔جائے اور ڈی ایل برانچ کی کارکردگی کے تحت جاری ون ونڈو آپریشن کو مفاد عامہ کے تقاضوں کے عین مطابق مذید بہتر اور آسان بنایا جائے۔تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد اور پولیس مورال کو بلند کیا جاسکے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور مرتکبین کو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگااجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادرتھیبو،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر،ڈی آئی جیز ٹریفک کراچی و حیدر آباد،ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز سندھ،تمام ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک کے علاوہ ایڈمن ،آپریشنز سندھ کے اے آئی جیز اور ڈی ایس پی ڈی ایل برانچ نے بھی شرکت کی۔#مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.