حکومت امریکا سے عافیہ صدیقی کی واپسی چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی
عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے، ہم چاہتے ہیں عافیہ صدیقی کی واپسی ہوجائے، پاک امریکا تعلقات5 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی واشنگٹن میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 21:58
(جاری ہے)
ہم اس کی واپسی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں 23 جولائی کو عمران خان کے کانگریس اور سینیٹ اراکین سے خطاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے کہا کہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی وزیراعظم اراکین کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن خطاب سے متعلق امور میں کردارادا کر رہی ہی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے ۔ آج اتوار کو یہاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت جاوید انور نے تاجروں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف اورسیاحت و توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔وزیر اعظم سے پاکستانی سفارتحانے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر رکن طاہر جاوید کی بھی ملاقات ہوئی۔ طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فائونڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.