جیکب آباد:ڈپٹی چیئرمیںسینیٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی پرحملے کے خلاف جے یوآئی کا زبر دست احتجاجی مظاہرہ ،سخت نعریبازی ڈی سی چوک پر دھرنا

ہفتہ 13 مئی 2017 19:41

جیکب آباد:ڈپٹی چیئرمیںسینیٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی پرحملے کے خلاف جے یوآئی کا زبر دست احتجاجی مظاہرہ ،سخت نعریبازی ڈی سی چوک پر دھرنا
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) ڈپٹی چیئرمیںسینیٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی پرحملے کے خلاف جے یوآئی کا زبر دست احتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی ڈی سی چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اورڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر بم حملے میں 27بے گناہ افراد کی شہادت اور 45افراد کے زخمی ہونے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولاناعبدالجباررند،حماداللہ انصاری ،مفتی علی حسن برڑو،حافظ میر محمد بنگلانی ،عبدالباسط شاہ ،تاج محمد بھٹی ،آفتاب کھوسو، دلیپ کمار ،تاج محمود امروٹی اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان سمیت مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جو فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ بزدلانہ عمل ہے ایک منظم سازش کے تحت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنمائوں پر خود کش حملے کیے جارہے ہیں مسجد اورمدارس پر دھماکے کر کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جے یوآئی ایک طاقت بن گئی ہے جس کے مستقبل سے کچھ عناصر خوفزدہ ہیں اورجمہوری جدوجہدکوروکنے کے لیے دشمن ایسی حرکتوں پر اتر آئے ہیں اورہمارے راستوں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے پر ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں