جیکب آباد، مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان ہلاک دوسرا زخمی

ہفتہ 13 مئی 2017 21:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) جیکب آباد کے قریب مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان ہلاک دوسرا زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود جیکب آباد مولاداد روڈ پر تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ذوالفقار جکھرانی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی جاوید جکھرانی شدید زخمی ہوگیا ،زخمی اور لاش کو سول اسپتال جیکب آباد لایا گیا جہاں زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، حدود کی پولیس نے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکاہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں