جیکب آباد،محکمہ بلدیہ کا ٹھیلہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سڑکوں پر کھڑے ٹھیلے ہٹادئیے گئے، ٹھیلہ فروشوں کا احتجاج

بدھ 28 مارچ 2018 23:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) محکمہ بلدیہ کا ٹھیلہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سڑکوں پر کھڑے ٹھیلے ہٹادئیے گئے، ٹھیلہ فروشوں کا احتجاج، مزدور شہری اتحادکے صدر کے وفد سمیت بلدیہ چیئرمین سے مزاکرات ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گذشتہ روز قائد اعظم روڈ سمیت دیگر علاقوں میں تجاویزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم کی جانب سے بلدیہ عملے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی گئی اور روڈ پر کھڑے ٹھیلے ہٹا دئیے جس پر ٹھیلہ فروشوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا ،بعدازاں ٹھیلہ فروشوں کے وفد جلوس کی صورت میں بلدیہ آفیس پہنچا جہاں مزدور شہری اتحاد کے صدر حاجی غلام نبی رند کی قیادت میں بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی سے مزاکرات کئے گئے ،بلدیہ چیئرمین کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر ٹھیلہ فروشوں کی جانب سے احتجاج ختم کیا گیا، رابطہ کرنے پر مزدور شہری اتحاد کے چیئرمین حاجی غلام نبی رند نے بتایا کہ بلدیہ چیئرمین نے ٹھیلہ فروشوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے شہر میں قائد اعظم روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام کی شکایات پر ٹھیلہ فروشوں کو دو سو دوکانیں تعمیر کرکے دینے کا وعدہ کیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہو اور ٹھیلہ فروش باعزت روزگار کرسکیں ، دوکانیں مناسب کرائے پر ٹھیلہ فروشوں کو دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں