قصور، خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو عطائی ڈاکٹرکی مدد سے زہریلا انجکشن لگاکر قتل کردیا

جمعرات 25 مئی 2017 11:22

قصور، خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو عطائی ڈاکٹرکی مدد سے زہریلا انجکشن لگاکر قتل کردیا
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سنگدل خاوندنے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو عطائی ڈاکٹرکی مدد سے زہریلا انجکشن لگاکر قتل کرڈالا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقے پیماراوتاڑ کے رہائشی محمد سرور کی شادی نواحی گائوں شاہ عنایت کے کرامت کی بیٹی نسیم بی بی سے تقریباً آٹھ سال قبل ہوئی جس سے اس کے چار بچے ہیں‘ میاں بیوی میں اکثر اوقات جھگڑارہتاتھا اورملزم سرورنے کئی دفعہ اپنی بیوی کو مارپیٹ کر گھر سے نکالا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ملزم نے معمولی جھگڑے کے بعد عطائی ڈاکٹر کفایت اللہ نیازی کی مدد سے اپنی بیوی کو زہریلا انجکشن لگوادیااوربعد میں بیوی کے منہ اور ناک پر تکیہ رکھ کر اسے قتل کردیا۔ ملزم مقتولہ کو دفن کرنے کی تیاری کررہاتھا کہ لڑکی کے گھروالوں نے اس کی گردن پر نشانات دیکھے تو انہیں شک پڑگیا جس پر انہوں نے سرور کوپکڑ ااور تشدد کیا جس پر اُس نے قتل کرنے کا اقرار کر لیا۔ بعدازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں