وڈھ کے قریب ہندوتاجروں کی گاڑی کو حادثہ ٬ تین ہندو تاجر ہلاک٬ ایک زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) خضدار کے قریب ایک اور المناک ٹریفک حادثہ ٬وڈھ کے قریب ہندوتاجروں کی گاڑی کو حادثہ ٬ تین ہندو تاجر ہلاک٬ اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے خضدار سے تعلق رکھنے والے ہندو تاجر کراچی جارہے تھے کہ وڈھ کے قریب علی کوہ میں ان کی کار گاڑی بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ہندو تاجر دلیپ کمار ٬ اشوک کمار ٬ بوجھو ملک موقع پر جان کی بازی ہار گئے جب کہ ان کا چوتھا ساتھی منور لال شدید زخمی تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ۔ واقع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں