پاک سرزمین پارٹی پورے ملک میں عوام کے دلوں میں بستی جارہی ہے ‘ بلوچستان سمیت پورے ملک سے بڑی تعداد میں قومی رہنمائوں اور ورکرز نے پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں
پاک سرزمین پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج راحت علی کی خضدار میں میڈیا سے بات چیت
منگل 29 نومبر 2016 20:05
(جاری ہے)
پی ایس پی پاکستان کے میڈیا سیل کے انچارج راحت علی نے کہاہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا کرم ہے کہ پی ایس پی نے جس طرح مختصر مدت میں عوامی مقبولیت حاصل کررکھی ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے بہت ساری پارٹی بنی جنہیں بننے اور عوام میں مقبولیت میں کافی عرصہ لگا لیکن پاک سرزمین پارٹی نے جو انٹری عوام میں ماری ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور انشاء اللہ کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ، ہم نے کراچی سے خوف کے ماحول کو ختم کردیا ہے ۔
ہم عوام کو یہ اعتماد دینے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔یہ ہماری پارٹی کی پاکستان سے محبت کا نتیجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں اور پھر ہم نے بہت بڑے جلسے بھی کئے ہیں جس کو پوری دنیاء نے دیکھا اور اس کا معترف بھی ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی آنے والے دنوں میں پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھرے گی ۔ مہاجر محب وطن لوگ ہیںان کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر غلط راہ پر گامزن کیا گیا ۔ اب ہم کراچی میں ایسی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں کہ جس سے پاکستان محبت نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال ایک نڈر سیاستدان ہے جو مہاجر سمیت ملک میں پوری قوم کی رہنمائی میں اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت جلد ضلع خضدار سمیت پورے بلوچستان میں پاک سرزمین پارٹی کی جنرل باڈیز اور عہدیداروں کا اعلان کیاجائیگا ۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار